ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کالی کٹ: عالمی قیام ِ امن کیلئے قرآن مقدس کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ

کالی کٹ: عالمی قیام ِ امن کیلئے قرآن مقدس کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ

Thu, 23 Jun 2016 14:04:25  SO Admin   S.O. News Service

    کالی کٹ؍دبئی 23 جون (ایس او نیوز؍راست) کیسائس میں دبئی انٹر نیشنل قرآن ایوارڈ اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے کہاکہ عصر حاضر میں مادہ پرستی ،گمراہیت عام ہوچکی ہے ،انسانیت تشدد اور ظلم وبربریت کا شکار ہورہی ہے ۔ضرورت ہے قرآن مقدس سے فیض حاصل کیا جائے ۔زیادہ سے زیادہ تلاوت کی جائے ،اور اپنی عملی زندگی کو قرآن کے مطابق گذاری جائے ۔ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ تعلیمات قرآن کو عام کیا جائے تاکہ پوری انسانیت امن وآراستہ ہوجائے ۔انہوں نے کہاکہ ماہ صیام نزول قرآن ہے ۔قرآن مقدس ہر زمانہ میں انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ عالمی بے راہ روی کی وجہ قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے ۔مسلمانوں کو چاہئے قرآن سے اکتساب فیض حاصل کریں ۔واضح رہے کہ دبئی میں کیسائس انڈین اکادمی کے تحت ہر سال ماہ رمضان کے موقع پر قرآن ایوارڈ اجلاس منعقد ہوتا ہے ۔امسال ہندوستانی نمائندہ کی حیثیت سے ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری بحیثیت مقرر خصوصی رہے ۔اجلاس کی صدارت اے کے ابوبکر کٹی پارا نے کی افتتاح سعید عبداللہ الحارب نے کیا ۔آخر میں عالمی قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔اس موقع پر انڈین کمیونیٹی کثیر تعداد میں شریک رہے ۔


Share: